سویڈن میں غیر ملکی دشمنی اوراسلام مخالف جماعت کالعدم

سویڈن میں نازیوں کی حامی سویڈن پارٹی کے چیئرمین سٹیفن جیکب سن نے ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس پارٹی کو فروغ دیے جانے کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کے باوجود وہ نتائج حاسل نہیں کیے جاسکے جس کی کہ توقع کی جا رہی تھی اس لیے اب اس پارٹی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

269523
سویڈن میں غیر ملکی دشمنی اوراسلام مخالف جماعت کالعدم

سویڈن میں غیر ملکی باشندوں اور اسلام مخالف سیاسی پارٹی نے اپنے آپ کو کالعدم قرا ردے دیا ہے۔
سویڈن میں غیر ملکی باشندوں اور اسلام مخالف نظریات کی وجہ سے مشہور سویڈن پارٹی نے حالیہ انتخابات میں کسی قسم کی کوئی کامیابی حاصل نہ کیے جانے پر اپنے آپ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈن میں نازیوں کی حامی سویڈن پارٹی کے چیئرمین سٹیفن جیکب سن نے ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس پارٹی کو فروغ دیے جانے کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کے باوجود وہ نتائج حاسل نہیں کیے جاسکے جس کی کہ توقع کی جا رہی تھی اس لیے اب اس پارٹی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکیوں کو سویڈن سے نکال باہر کرنے اور سویڈن کی حدود کو مکمل طور پر غیر ملکیوں کے لیے بند کرنے کے مقصد کے لیے سن 2008 میں سویڈن پارٹی کے نام سے پارٹی قائم کی گئی تھی لیکن حالیہ انتخابات میں اس پارٹی کو سات ملین رائے دہندگان میں سے صرف دس ہزارنے ووٹ دیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں