کیوبا اورامریکہ کے درمیان فیری بوٹ سروس کا آغاز

کیوبا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کےلیے امریکی انتظامیہ نے خصوصی فیری بوٹس کی آمدو رفت کی اجازت دے دی ہے

263564
کیوبا اورامریکہ کے درمیان فیری بوٹ سروس کا آغاز

کیوبا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کےلیے امریکی انتظامیہ نے خصوصی فیری بوٹس کی آمدو رفت کی اجازت دے دی ہے۔
اس اعلان کے بعد فلوریڈا کی ایک نجی کمپنی نے دونوں ممالک کے درمیان فیری بوٹ سروس شروع کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
کمپنی کے مالک جوزف ہلسن نے بتایا ہے کہ اس سروس کی اجازت کےلیے اُنہیں کافی دوڑ دھوپ کرنا پڑی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال صدر اوباما نے کیوبا کے خلاف عائد سفر کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں