کوستاریکا میں آتش فشاں میں دہماکے

آتش فشاں میں 23 منٹ جاری رہنے والے دہماکوں کے بعد پھیلنے والی راکھ ہوا کی وجہ سے بحر الکاہل میں پھیلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دارالحکومت سان ہاوس سے 32 کلو میٹر دور واقع آتش فشاں کی وجہ سے ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے

262174
کوستاریکا  میں آتش فشاں  میں دہماکے

کوستا ریکا میں تُریالبا آتش فشاں میں ہونے والے دہماکے کے بعد پورے علاقے کو راکھ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
آتش فشاں میں 23 منٹ جاری رہنے والے دہماکوں کے بعد پھیلنے والی راکھ ہوا کی وجہ سے بحر الکاہل میں پھیلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دارالحکومت سان ہاوس سے 32 کلو میٹر دور واقع آتش فشاں کی وجہ سے ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
130 سالوں سے مردہ اس آتش فشاں سے سن 1990 میں حرکاتِ سکنات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
اس آتش فشاں نے ماہ اکتوبر میں لاوہ اگلنا شروع کردیا تھا اور مارچ میں اس آتش فشاں میں دہماکے شروع ہوئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں