بالٹی مور سیاہ فام باشندوں کے پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے جاری

سیاہ فام امریکی شہری فریڈی گرے کی ہلاکت کے بعد بالٹیمور میں پرتشدد احتجاج ہوئے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی الٹیمور میں ایک سیاہ فام شہری کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں جن چھ پولیس افسروں کے خلاف مجرمانہ فعل کے ارتکاب کی بات کہی گئی ہے ان کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ان پولیس افسروں نے ’کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔‘

259698
بالٹی مور سیاہ فام باشندوں کے پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے جاری

متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور سیاہ فام باشندوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہروں ک کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری فریڈی گرے کی ہلاکت کے بعد بالٹیمور میں پرتشدد احتجاج ہوئے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کرنا پڑا۔
امریکی شہر بالٹیمور میں ایک سیاہ فام شہری کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں جن چھ پولیس افسروں کے خلاف مجرمانہ فعل کے ارتکاب کی بات کہی گئی ہے ان کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ان پولیس افسروں نے ’کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔‘
امریکی شہر بالٹی مور میں ریاستی پراسیکیوٹر کی جانب سے چھ پولیس افسران پر ایک سیاہ فام شخص فریڈی گرے کو دوران حراست ہلاک کرنے کے الزام کے تحت مقدمے کے آغاز کے اعلان پر اتوار کے روز پرامن ریلی نکالی گئی۔
اس سے قبل شہر کے پولیس کمشنر نے گزشتہ شب کرفیو کے نفاذ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اس شہر میں کچھ روز قبل پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن میں مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ سیاہ فام نوجوان کی دوران حراست ہلاکت پر پولیس اہلکاروں پر مقدمہ چلایا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں