قانونی نقل مکانی کے طریقوں میں اضافہ کیا جائے

قانونی نقل مکانی کے طریقوں میں اضافہ کرنے کی اپیل سے متعلق فیصلے کو منظور کر لیا گیا

255883
قانونی نقل مکانی کے طریقوں میں اضافہ کیا جائے

یورپی پارلیمنٹ نے مہاجرین کے بحران سے متعلق یورپی یونین کے ممالک سے مزید حفاظتی اقدامات کرنے اور قانونی نقل مکانی کے طریقوں میں اضافہ کرنے کی اپیل سے متعلق فیصلے کو 130 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 449 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔
بل کی منظوری سے یورپی یونین کے سرباہان مملکت نے بحر روم میں مہاجرین کے سانحوں کے سدباب کے لئے گذشتہ ہفتے زیر بحث لائی گئی تدابیر کو منظور کر لیا ہے۔
اس بل کی رُو سے مہاجرین کے جہازوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشنوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا اور مہاجرین کی گزرگاہ یعنی لیبیا کے سرحدی ہمسایہ ممالک مصر اور سوڈان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ "مہاجرین کو بچانے کا سب سے بہترین راستہ یہ ہے کہ جہازوں پر سوار ہونے سے روکا جائے"۔
ٹسک نے یورپی یونین کے پورے رکن ممالک میں ایک مشترکہ پالیسی کی تشکیل کی بھی تجویز بھی پیش کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں