بالٹی موڑ کے واقعات احتجاج نہیں رہزنی ہیں:صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نےبالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمہ دار عناصر سےمجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم دیا ہے

254633
بالٹی موڑ کے واقعات احتجاج نہیں رہزنی ہیں:صدر اوباما

امریکی شہر بالٹی مور میں 25 سالہ سیاہ فام فریڈی گرے کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے واقعے کے بعد تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہرین نے درجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا، گاڑیوں اور پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں ۔
دوسری جانب ،امریکی صدر براک اوباما نےبالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمہ دار عناصر سےمجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس حراست میں 25 سالہ سیاہ فام فریڈی گرے کی ہلاکت پر اس کی آخری رسومات کے بعد بالٹی مور ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا تھا۔
صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں اپنے بیان میں سختی سے کہا کہ اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں