31 مارچ آذربائیجان نسل کشی کا عالمی دن

آرمینیا کے سفارتخانے کے سامنے یکجا ہونے والے گروپ نے " پوری دنیا 31 مارچ کی نسل کشی کو تسلیم کرے۔ آرمینی ہماری سر زمین سے باہر نکل جائیں۔ ہم انصاف و حق کے متمنی ہیں" پر مبنی نعرے بازی کی

289180
31 مارچ آذربائیجان نسل کشی کا عالمی دن

"31 مارچ آذربائیجان نسل کشی کے یوم " کی مناسبت سے یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
یورپ کے مختلف شہروں سے آنے والے ترک باشندوں نے " ہوجا لی میں انصاف" اور یورپ اس نسل کشی کو تسلیم کرے" کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالا۔
اس دوران آذربائیجان، ترکی اور مشرقی ترکستان کے پرچموں کو یورپی یونین کے مرکزی مقام پر لہرایا گیا۔
آذربائیجان میں اور ترکی کے مشرقی علاقوں میں آرمینی مظالم کی یاد دہانی کروانے کے خواہاں یہ لوگ یورپی پارلیمنٹ کے جوار میں واقع لگسمبرگ چوک میں یکجا ہوئے۔
یہاں پر پریس اعلامیہ کے پڑھے جانے کے بعد جلوس نکالا گیا۔
آرمینیا کے سفارتخانے کے سامنے یکجا ہونے والے گروپ نے یہاں پر " پوری دنیا 31 مارچ کی نسل کشی کو تسلیم کرے۔ آرمینی ہماری سر زمین سے باہر نکل جائیں۔ ہم انصاف و حق کے متمنی ہیں" پر مبنی نعرے بازی کی۔
اس گروپ نے یورپی پارلیمنٹ کو پیش کردہ مراسلے کی ایک کاپی کوآرمینی سفارتخانے کے حوالے کیا۔
جس میں آذربائیجان کو مطالبات کو جگہ دی گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں