امریکہ کا یمن سے اپنے فوجی واپس بلوانے کا فیصلہ

امریکہ نے یمن سے اپنے تمام اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں خود کش بم دھماکوں میں 137 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے

276410
امریکہ کا یمن سے اپنے فوجی واپس بلوانے کا فیصلہ

امریکہ نے یمن سے اپنے تمام اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں خود کش بم دھماکوں میں 137 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ "عارضی تبدیلی" یمن میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کی جارہی ہے۔
یمن کے جنوب میں واقع الاناد فضائی اڈے پر امریکی اسپیشل فورسز کے تقریباً 100 اہلکار تعینات رہے ہیں۔ اس اڈے کو امریکہ یمن میں القاعدہ کے اہداف کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یمن سے دہشت گردوں کے خطرے کا " جائزہ لیتا رہے گا اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔"
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اتوار کو یمن سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔
سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں یمن کے صدر منصور ہادی نے گزشتہ ماہ صنعا سے رخصت ہونے کے بعد ہفتہ کو پہلی بار ٹیلی ویژن پر خطاب پر کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں