روس کا یوکرائن کے مسئلے سے متعلق متحدہ امریکہ پر الزام

ماسکو نے واشنگٹن انتظامیہ پر یوکرائن میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یورکرائن کی پارلیمنٹ میں " ملک کے مشرق کو خصوصی اسٹیٹس دینے اور انتخابات کروانے سے متعلق خاکہ بل کی منظوری پر روس نے اپنا شدید احتجاج کیا ہے

273659
روس کا یوکرائن کے مسئلے سے متعلق متحدہ امریکہ پر الزام

ماسکو نے واشنگٹن انتظامیہ پر یوکرائن میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یورکرائن کی پارلیمنٹ میں " ملک کے مشرق کو خصوصی اسٹیٹس دینے اور انتخابات کروانے سے متعلق خاکہ بل کی منظوری پر روس نے اپنا شدید احتجاج کیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرائن کی جانب سے دونباس کے علاقے کوخصوصی اسٹیٹس دینے کے بارے منظور کیا جانے والے بل کی متحدہ امریکہ کی جانب سے حمایت کیے جانے سے یہ مسئلہ زیادہ پیچیدہ بن جائے گا۔
انہوں نے ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر متحدہ امریکہ منسک سمجھوتے میں تبدیلی کا باعث بننے والے کسی بل کی حمایت کررہا ہے تو اس سے متحدہ امریکہ کی کیف کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی جانب مائل ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائنی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والا یہ بل دراصل منسک سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔
یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے ساتھ گزشتہ بدھ کو ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے متحدہ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے خصوصی اسٹیٹس کے حامل بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں