امریکہ میں داعش کیخلاف کاروائی ،تین افراد گرفتار

متحدہ امریکہ میں ایف بی آئی اور نیو یارک پولیس نے داعش میں شامل ہونے کا منصوبہ بنانے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

238323
امریکہ میں داعش کیخلاف کاروائی ،تین افراد گرفتار


متحدہ امریکہ میں ایف بی آئی اور نیو یارک پولیس نے داعش میں شامل ہونے کا منصوبہ بنانے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ایف بی آئی کے حکام نے ایک شخص کواسوقت گرفتار کیا جب وہ ہوائی اڈے پر ترکی جانے کے لیے تیار تھا۔ دیگر دو افراد کو مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔ داعش میں شامل ہونے کے خواہشمند 19 ، 24 اور 30 سال کی عمر کے یہ جوان قازقستان اور اوزبکستان کے شہری ہیں ۔ان افراد پر داعش کی مالی امداد کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔امریکہ میں اگست 2014 میں ہونے والی آخری تحقیقات کیمطابق 100 سے زائد امریکی داعش میں شامل ہو چکے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں