فرانس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ جیزنیو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام جانے کے خواہ چھ افراد جن کی عمریں 23 سے 28 سال ہے کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کے پاسپورٹوں کو ان سے لےلیا گیا ہے

229679
فرانس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات

فرانس میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا آغاز
فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ جیزنیو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام جانے کے خواہ چھ افراد جن کی عمریں 23 سے 28 سال ہے کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کے پاسپورٹوں کو ان سے لےلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی مزید چالیس افراد کے پاسپورٹوں کو بھی مشتبہ افراد سے لے لیا جائے گا۔
حکومتِ فرانس کے مطابق اس کے ایک ہزاراتین سو باشندے شام اور عراق میں جنگ میں ملوث ہیں۔
فرانس میں منظور کیے جانے والے نئے قانون کے تحت شام اور عراق جانے کے خواہاں افراد جن کے جنگ میں حصہ لینے کے واضح ثبوت موجود ہوں کو حکومت ان کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں