عالمی امن فوج بلائی جائے گی:یوکرین

مشرقی یوکرین کے شہر دیبات سیو میں حالیہ جھڑپوں کے دوران اب تک یوکرین کے 22 فوجی ہلاک اور 150 زخمی ہو چکے ہیں

222805
عالمی امن فوج  بلائی جائے گی:یوکرین

مشرقی یوکرین کے شہر دیبات سیو میں حالیہ جھڑپوں کے دوران اب تک یوکرین کے 22 فوجی ہلاک اور 150 زخمی ہو چکے ہیں۔
صدر پیترو پوروشینکو نے زخمی فوجیوں کی عیادت کرتےہوئے ان کی خیریت دریافت کی ۔
اعلی فوجی حکام نے صدر کو علاقے کی صورت حال کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ اب تک شہر سے 2 ہزار 459 فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی نواز باغیوں کے زیر قبضہ دیبالت سیو دونیسک اور لوہانسک جیسے شہروں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے کافی حساس محل وقوع کا حامل ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے گا۔
یوکرین کی قومی سلامتی کی کمیٹی نے عالمی امن فوج کی ملک میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں