شامی مخالفین کے ساتھ تعاون پر معاہدہ طے پا گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان کئی مہینوں سے جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے دونوں ملکوں نے شامی مخالفین کو امداد فراہم کرنے پر اتفاقِ رائے قائم کیا ہے

222173
شامی مخالفین  کے ساتھ تعاون پر معاہدہ طے پا گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان شامی مخالفین کی فوجی تربیت اور فوجی سازوسامان کی امداد کے معاملے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔
اس طرھح ترکی اور امریکہ کے مابین کئی ماہ تک جاری رہنے والے سلسلہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔
اس موضوع کے حوالے سے بیان جاری کرنے والی امریکی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ترکی کی طرف سے تربیت کرو۔ لیس کرو پروگرام کی میزبانی کرنے کے حوالے سے تفصیلات پر مصالحت قائم ہو گئی ہے۔
ا س ضمن میں امریکہ اپنے تقریباً ایک ہزار فوجیوں کو ترکی، سعودی عرب اور قطر بھیجے گا۔ جو لاجسٹک اور خفیہ معلومات کے معاملات میں شامی مخالفین سے تعاون کریں گے۔
"تربیت کرو۔ لیس کرو" پروگرام کو ماہ مارچ میں عملی جامہ پہنائے جانے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔
اس طرح سال کے آخر تک شامی مخالفین کو فوجی آپریشن کے لیے تیار کیا جائیگا۔
اس پروگرام کے دائرہ کار میں پہلے سال میں 5 ہزار سے زائد شامی مخالفین کی تربیت کی جائیگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں