یونان میں بنیاد پرست جماعت کو عوام کی حمایت حاصل ہے: تجزیہ نگار

یونان میں عام انتخابات میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں جبکہ بعض سروے کے مطابق بنیاد پرست سیاسی جماعت سیریزا کو اس بار عوام کی توجہ حاصل ہے

196259
یونان میں بنیاد پرست جماعت کو عوام کی حمایت حاصل ہے: تجزیہ نگار

یونان میں عام انتخابات میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
بر سرِ اقتدار نیو ڈیموکریسی پارٹی کی آخری انتخابی میٹنگ کے دوران وزیراعظم آنتونیس ساماراس نے بعض سروے کے مطابق برتری حاصل کرنے والی سیاسی جماعت سِیریزا پر خوب تنقید کی ۔
یونانی وزیراعظم نے اس بات کا دفاع کیا کہ سیریزا یورپ سے ملنے والی امداد کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
خراب موسم کی وجہ سے ساماراس نے اپنا خطاب ایک اسپورٹس کامپلیکس میں جاری رکھا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یونان کی بنیاد پرست پارٹی سیریزا کی انتخابی مہم کے دوران بھی عوام کی تعدادخراب موسم کی وجہ سے کم تھی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار یونان کے انتخابات میں قوم پرستوں کا پلہ بھاری نظر آرہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں