جرمنی میں کل اسلامی فوبیا کے خلاف ریلی نکالی جائے گی

جرمنی میں مسلمانوں کی این جی اوز کی اپیل پر ہونے والی ریلی میں رواداری اور اعلیٰ ظرفی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس ریلی میں جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کے علاوہ متعد وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے

182623
جرمنی میں کل اسلامی فوبیا کے خلاف  ریلی  نکالی جائے گی

جرمنی میں کل مسلمان اسلام فوبیا ، دہشت گردی اور نسل پرستی کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام کررہے ہیں۔
جرمنی میں مسلمانوں کی این جی اوز کی اپیل پر ہونے والی ریلی میں رواداری اور اعلیٰ ظرفی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس ریلی میں جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کے علاوہ متعد وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
یہ ریلی کل ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے برانڈر برگ گیٹ سے شروع ہوگی۔
پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد یورپ بھر میں اسلامی فوبیا کی بڑھتی ہوئی وبا پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
لیپزیگ اور ڈریسڈن میں اسلام کی مخالفت کرنے والے آج رات ایک مظاہرے کا اہتمام کررہے ہیں۔
جرمنی کے وزیر انصاف ہیکو ماس نے اسلام مخالفین تنظیم جسے پیگیدا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اس قسم کے مظاہرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں پیرس کے حملوں کو بہانہ بنا کر قوم کو اشتعال انگیزی سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل پیگیدا کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں میں مظاہرین کی تعداد سینکڑوں کی تعداد تھی جبکہ گزشتہ ہفتے نکلاے جانے والے جلوس میں مظاہرین کی تعداد میں بے حد اضافہ دیکھا گیا جو کہ سب کے لیے باعث حیرت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں