جرمنی میں ایک مسجد پر حملہ

بون شہر میں مذہبی امور اور ترک اسلامی اتحاد کی مسجد پر نسل پرستوں نے حملہ کیا ہے۔ اسی مسجد پر ایک ماہ پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے مسجد کے مختلف حصوں پر صلیب کا نشان بنایا اور مسلمانوں کے خلاف نعرے درج کیے

180825
جرمنی میں ایک مسجد پر حملہ

جرمنی میں ایک مسجد پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
بون شہر میں مذہبی امور اور ترک اسلامی اتحاد کی مسجد پر نسل پرستوں نے حملہ کیا ہے۔
اسی مسجد پر ایک ماہ پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا۔
حملہ آوروں نے مسجد کے مختلف حصوں پر صلیب کا نشان بنایا اور مسلمانوں کے خلاف نعرے درج کیے۔
ایک ماہ قبل مسجد کے باہر مختلف نعرے تحریر کرنے والے حملہ آوروں نے اس بار مسجد میں داخل ہو کر نسل پرستی کے نعرے تحریر کیے ہیں۔
مسجد کے منتظمین کے مطابق حملہ آورو کیمروں کی بھی پرواہ کیے بغیر اپنے کاروائی میں بڑے سکون سے مصروف رہے ہیں۔
پولیس نے کیمرے کی فلموں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اپنی کاروائی کا بھی آغاز کردیا ہے تاہم علاقے کے مسلمان ابھی تک حملہ آوروں کو گرفتار نہ کیے جانے پر اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں