لیبیا میں خانہ جنگی اسے شام کی صورتحال کی جانب دھکیل رہی ہے

لیبیائی وزیر خارجہ محمد دائری نے اس بات پر خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی دو حصوں کی تقسیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی گئیں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں دنیا نے مطلوبہ سطح پر ہمارے تعاون نہ کیا تو ہمارا ملک بھی شام کی صورتحال سے دو چار ہو جائیگا

158231
لیبیا میں خانہ جنگی اسے شام کی صورتحال کی جانب دھکیل رہی ہے

لیبیا کی خانہ جنگی کا حل تلاش کرنے کی کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔
لیبیائی وزیر خارجہ محمد دائری نے اس بات پر خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی دو حصوں کی تقسیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی گئیں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں دنیا نے مطلوبہ سطح پر ہمارے تعاون نہ کیا تو ہمارا ملک بھی شام کی صورتحال سے دو چار ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی تقسیم تیل نکالے جانے والے علاقوں کے لیے خطرہ تشکیل دے رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا برناردینو لیون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ کرنے والے فریقین سے فی الفور فائر بندی کی اپیل کی ہے۔
کونسل میں لیبیا میں جھڑپیں کرنے والے گروہوں نے 5 جنوری کو مذاکرات کی میز پر آنے کی حامی بھر لی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں