متحدہ امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف

مریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کے افسران نے رواں ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں قرار دیا تھا کہ گزشتہ ماہ 'سونی اسٹوڈیوز' کے کمپیوٹر سسٹم پر ہونے والے سائبر حملے میں شمالی کوریا کی حکومت بالواسطہ طور پر ملوث تھی

155873
متحدہ امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف

متحدہ امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارےایف بی آئی کی جانب سے سونی پکچر پر کیے جانے والے سائبر حملے میں ملوث ہونے کا اعلان کرنے کے بعد متحدہ امریکہ کےاس حملے پر کس قسم کا ردِ عمل ہوگا اس بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کا نام دوبارہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ کے فلم اسٹوڈیو 'سونی پکچرز' پر شمالی کوریا کے مبینہ سائبر حملے کو "جنگ کا آغاز" نہیں سمجھتے لیکن، ان کے بقول یہ "سائبر غنڈہ گردی کی واردات ضرور" ہے۔
شمالی کوریا کی حکومت نے 'سونی پکچرز' کے کمپیوٹر نظام پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے امریکہ کو اس حملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ہے جسے امریکہ مسترد کرچکا ہے۔
گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس سائبر حملے نے کمپنی کے زیرِ انتظام ہالی وڈ فلم اسٹوڈیو کے کمپیوٹر نظام کو بری طرح متاثر کیا تھا۔
سائبر حملے کے نتیجے میں 'سونی' کے 47 ہزار ملازمین اور اہم شخصیات کی نجی تفصیلات، ای میلز اور اسٹوڈیوز کی مستقبل میں آنے والے فلموں کی معلومات انٹرنیٹ پر جاری ہوگئی تھیں۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کے افسران نے رواں ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں قرار دیا تھا کہ گزشتہ ماہ 'سونی اسٹوڈیوز' کے کمپیوٹر سسٹم پر ہونے والے سائبر حملے میں شمالی کوریا کی حکومت بالواسطہ طور پر ملوث تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں