امریکہ:اسکول کے باہر فائرنگ چار افراد زخمی

امریکی ریاست اوریگون کے شہرپورٹ لینڈ میں ایک اسکول کے باہر فائرنگ کے واقعے میں تین طلبہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

146851
امریکہ:اسکول کے باہر فائرنگ چار افراد زخمی

امریکی ریاست اوریگون کے شہرپورٹ لینڈ میں ایک اسکول کے باہر فائرنگ کے واقعے میں تین طلبہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق روز میری اینڈرسن ہائی اسکول کے باہر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر گینگ وارسے تھا جس نے کسی جھگڑے پر فائرنگ کی اور دو ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں واقع ایک کالج اور ہائی اسکول کو بند کرا دیا ہے اورٹریفک کو بھی متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
فائرنگ سے ایک طالب علم اور دو طالبات کے علاوہ ایک بیس سالہ نوجوان بھی زخمی ہوا زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں