ہمارے کچھ افسران آپے سے ضرور باہر ہوئے ہیں: برینین کا اعتراف
امريکی خفیہ ايجنسی کے سربراہ جان برينن نے يہ تسليم کيا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اُن کے ادارے کے تفتيش کاروں نے بلا مجاز اور خوفناک طريقہ کار استعمال کيے ہیں
امريکی خفیہ ايجنسی کے سربراہ جان برينن نے يہ تسليم کيا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اُن کے ادارے کے تفتيش کاروں نے بلا مجاز اور خوفناک طريقہ کار استعمال کيے ہیں۔
برينن نےسی آئی اے کے ہيڈکوارٹرز ميں گزشتہ روز منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں مزيد کہا کہ تشدد کے استعمال سے بعض اوقات غلط معلومات سامنے آتی ہيں۔
سی آئی اے کے سربراہ نے اپنے اہلکاروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تفتيش کاروں کی اکثریت نے قانون کے دائرے ميں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں تاہم يہ بھی تسليم کيا کہ کچھ تفتيش کاروں نے احکامات کے برخلاف قيديوں پر تشدد کيا۔
جان برينن نے يہ بيان حال ہی ميں امريکی سينيٹ ميں جاری کردہ اس رپورٹ کے تناظر ميں ديا ہے جس ميں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد مشتبہ دہشت گردوں اور قيديوں کے خلاف تشدد کے استعمال سے متعلق حقائق بيان کيے گئے تھے۔
متعللقہ خبریں
روس: صدر پوتن نے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا
روس کے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے: صدر ولادی میر پوتن