براعظم امریکہ ،بارشوں اور برف باری کی لپیٹ میں

برازیل اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشیں جبکہ کینیڈا میں برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہی ہے

145993
 براعظم امریکہ ،بارشوں اور برف باری کی لپیٹ میں

برازیل اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشیں جبکہ کینیڈا میں برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔
برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی جس سے ساو پاولو شہر متاثر ہوا ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور متعدد مکانات اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی شدید بارشوں اور ہواوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
کینیڈا کے صوبوں اونٹاریو اور کیوبیک میں برف باری کے طوفان کی پیشنگوئی کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں