ایٹمی ہتھیاروں کے انسانی زندگی پر اثرات کانفرس

دنیا بحر کی ایتمی طاقتوں کے 800 وفود آسڑیا کےد ارالحکومت ویانا میں جوہری اسلحہ کی مقدار میں کمی لانے کی خاطر موثر راہوں کی تلاش پر غور کر رہے ہیں

140924
ایٹمی ہتھیاروں کے انسانی زندگی پر اثرات کانفرس

"جوہری اسلحہ کے انسانوں پر اثرات" نامی کانفرس آسڑیا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہوئی ہے۔
ڈیڑھ سو ممالک سے 800 وفود دو روز تک دنیا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے عمل کو تقویت دینے کی راہوں کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
"ایٹمی طاقت" کے نام سے قبول کردہ ملکوں میں شامل برطانیہ اور متحدہ امریکہ پہلی بار اس کانفرس میں شرکت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سے کانفرس میں شرکت کی غرض سے یکجا ہونے والے 120 ماہرین نے اس موضوع پر دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کے زیر مقصد ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سربراہان نکلیئر اسلحہ کے خطرات کو نظر انداز کرتے ہیں یا پھر اس سے مطلوبہ حد تک آگاہ نہیں ہیں۔
دنیا بھر میں 16 ہزار 300 عدد نکلیئر بم موجود ہیں۔ جبکہ ایٹمی طاقت ملکوں کی تعداد 9 ہے۔
جن میں سے امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین کو جوہری اسلحہ کی روک تھام کے معاہدے کی رو سے ایٹمی طاقت کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔
جبکہ پاکستان، ہندوستان، شمالی کوریا اور اسرائیل بھی جوہری اسلحہ رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں