اسد کی موجودگی تک داعش کو شکست دینا مشکل ہے

جب تک اسد انتظامیہ ملکی نظام چلا رہی ہے ملک کے مشرق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینا مشکل ہو گا: رابرٹ فورڈ

199205
اسد کی موجودگی تک داعش کو شکست دینا مشکل ہے

رابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ "جب تک اسد ملکی نظام چلا رہے ہیں داعش کو شکست دینا مشکل ہے"۔۔۔
شام کے لئے امریکہ کے سابقہ سفیر رابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ جب تک اسد انتظامیہ ملکی نظام چلا رہی ہے ملک کے مشرق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینا مشکل ہو گا"۔
فورڈ نے کہا کہ فضائی حملوں سے داعش کی طاقت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ کوشش شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے ہاتھوں کو مضبوط کر رہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ ماہِ ستمبر میں شام میں شروع کئے جانے والے فظائی حملوں نے عملی طور پر معتدل مخالفین کو نقصان پہنچایا ہے۔شام کے مشرق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر کے ہم نے براہ راست اسد انتظامیہ کی مدد کی ہے۔داعش کی یونٹیں معتدل مخالفین کے ساتھ نہیں اسد انتظامیہ کے ساتھ جنگ کر رہی تھیں۔
ملک میں مخالف فورسز کے زیر محاصرہ ایک علاقے میں امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے فضائی حملے میں اسد فورسز نے اس محاصرے کو توڑنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے فورڈ نے کہا کہ اصل میں دیکھا جائے تو ہم نے اسد کی فضائیہ کا کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے بھی ایک ٹیلی ویژن چینل پروگرام میں اعتراف کیاہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے تشکیل کردہ کولیشن سے بلواسطہ شکل میں اسد انتظامیہ کو فائدہ پہنچا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں