برکینا فاسو: فوج اور مخالفین میں اتفاق رائے

برکینا فاسو میں عبوری دور کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے پر فوج اور مخالفین کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا

179381
برکینا فاسو: فوج اور مخالفین میں اتفاق رائے

برکینا فاسو میں عبوری دور کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے پر فوج اور مخالفین کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد حزب اختلاف کے لیڈروں اور فوجی حکام کے درمیان مذاکرات میں عبوری حکومت کو سول انتظامیہ کے لئے چھوڑنے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیاہے۔
دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے انتظامیہ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لئے فائر کھول دیاجس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہو گیاہے۔
واضح رہے کہ 27 سال سے اقتدار میں موجود صدر بلائس کومپاؤرو کی طرف سے اقتدار کو طول دینے کے لئے آئین میں تبدیلی کی کوشش پر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
عوامی مظاہروں کے بعد کومپاؤرو مستعفی ہو گئے اور اقتدار کو فوج نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں