تیونس: سیکولر جماعت کو برتری حاصل

تیونس میں 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد پہلے مکمل پارلیمانی انتخابات میں سیکولر جماعت ندا ئےتو نس کو برتری حاصل ہو گئی ہے

174578
تیونس: سیکولر جماعت  کو برتری حاصل

تیونس میں 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد پہلے مکمل پارلیمانی انتخابات میں سیکولر جماعت ندا ئےتو نس کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سرکاری نتائج کے مطابق ندائے تو نس نے 217 نشستوں میں سے 85 پر کامیابی حاصل کی جبکہ حکمران اسلام پسند جماعت حرکۃ النہضہ 69 نشستیں جیت سکی ہے اور دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔


پارلیمانی انتخابات میں حرکۃ النہضہ اور ندائے تونس کے علاوہ سیکولر جماعتوں، کانگریس فار رپبلک اور سیکولر ڈیموکریٹک فورم اور سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے سابق اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
حرکۃ النہضہ کے رہنماؤں نے ندائے توننس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اُن پر زور دیا ہے کہ وہ وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں