امریکہ کی پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

شام میں نو فلائی زون کی تشکیل سے متعلق امریکہ کی پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: جین ساکی

173920
امریکہ کی پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ شام میں نو فلائی زون کی تشکیل سے متعلق امریکہ کی پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

روزمرّہ کی پریس بریفنگ میں ،بی بی سی کے لئے انٹرویو کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کے شام میں نو فلائی زون کی تشکیل سے متعلق بیانات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ساکی سے اس موضوع پر امریکہ کی پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا۔
ساکی نے کہا کہ "حالیہ کچھ ہفتوں سے ہم ترک حکام سے ان کے مطالبات کے بارے میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں پہلے کی طرح اور ویسے ہی اندیشوں کا سامنا ہے لہذا اس موضوع پر یعنی نوفلائی زون کے معاملے میں ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی"۔
ساکی نے کہا کہ داعش دہشت گردتنظیم کے خلاف جدو جہد میں بین الاقوامی کولیشن کے لئے ترکی اور علاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں انقرہ نے کولیشن میں اپنے کردار میں اضافہ کر دیا ہے۔
ساکی نے کہا کہ ترکی محض فوجی حوالے سے ہی نہیں دہشت گرد تنظیم کے مالیاتی ذرائع کو ختم کرنے اور غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف حفاظتی اقدامات جیسے متعدد شعبوں میں کولیشن میں اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ ان تمام شعبوں میں ہم ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ترکی کے کردار کے بارے میں مذاکرات کرنا جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں