ہمیںایران میں حقوقِ انسانی کی پامالی پر تشویش ہے: اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کار احمد شہید نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے ریحانہ جباری کے مقدمے سے متعلق ایران کی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا

172887
ہمیںایران میں حقوقِ انسانی کی پامالی پر تشویش ہے: اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کار نے گزشتہ ہفتے ایک ایرانی خاتون کو سزائے موت دینے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
26 سالہ ریحانہ جباری کو گزشتہ ہفتے کو تہران جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
خاتون پر انٹیلی جنس کے ایک سابق افسر کو قتل کرنے کا الزام تھا جو خاتون کے بقول انھوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے کیا۔
ایران سے متعلق دستاویز تیار کرنے والے خصوصی نمائندے احمد شہید نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے ریحانہ جباری کے مقدمے سے متعلق ایران کی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
احمد شہید ایران سے متعلق رپورٹ جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سامنے پیش کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جون 2013 سے ایران میں آٹھ نابالغوں سمیت 852 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔
احمد شہید نے معلومات تک رسائی کی آزادی سے متعلق بھی ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں لگ بھگ 35 صحافی بھی زیر حراست ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں