جرمنی نےداعش کے خلاف پی کے کے کومسلح کرنے کی تجویز کومسترد کردیا

رمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر سٹین مئیر نے ویب سائٹ پر مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے جب تک ترکی کے لیے خطرے کا باعث ہے اس وقت تک اس تنظیم کی پشت پناہی نہیں کی جا سکتی۔

160281
جرمنی نےداعش کے خلاف پی کے کے کومسلح کرنے کی تجویز کومسترد کردیا

جرمنی نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کو دہشت گرد تنظم داعش کےخلاف استعمال کرنے کے لیے مسلح کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر سٹین مئیر نے ویب سائٹ پر مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے جب تک ترکی کے لیے خطرے کا باعث ہے اس وقت تک اس تنظیم کی پشت پناہی نہیں کی جا سکتی۔
جرمنی میں کرسچین یونین پارٹی کے فیڈرل اسمبلی میں پارٹی کے گرپ چیرمین نے داعش کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں دیگر گروپوں کی بھی حمایت کرنے کے بارے میں اپنے دروازے بند نہ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ترکی کے بغیر ممکن نہیں ہے بلکہ ترکی کے ساتھ ہی مل کر اس بارے میں غور کیا جاسکتا ہے۔
جرمنی شمالی عراق میں کردوں کو مسلح کرنے میں مصروف ہے تو یورپی یونین دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں موجود پی کے کے، کو کسی قسم کی کوئی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں