امریکہ شام کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے: میدویدیف

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسد کی اقتدار سے معزولی کی ضد سے منہ موڑ تے ہوئے دیگر طریقوں کے ذریعے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے

158971
امریکہ شام کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے: میدویدیف

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسد کی اقتدار سے معزولی کی ضد سے منہ موڑ تے ہوئے دیگر طریقوں کے ذریعے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
میدویدیف نے ایک روسی چینل پر اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ امریکہ، صدر اسد کی معزولی کا اب خواہش مند نہیں ہے اور اُس نے دیگر راستوں سے شام سے تعلقات استوار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ داعش کی سرکوبی کےلیے شامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے ۔
روسی وزیراعظم نے کہا کہ صدر اسد کو آپ نا پسند قرار دے سکتے ہین لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسد شامی عوام کے واحد نمائندہ ہیں کہ جن سے تعاون کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں