یوکرین:روسی باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں
مشرقی یوکرین میں فوج اور روسی نواز باغیوں کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں
150737
مشرقی یوکرین میں فوج اور روسی نواز باغیوں کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں۔
یوکرینی فوج کے مطابق ، روسی نواز باغیوں نے دونیسک کے ہوائی اڈے پر بھاری اسلحے سے حملے کیے ہیں۔
ان حملوں میں پانچ فوجیوں سمیت تین شہری ہلاک ہو گئے۔
یوکرینی فوج کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں روسی باغیوں کو بھی ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
یوکرینی فوج کے ترجمان کے مطابق ، روسی نواز باغیوں کے قبضے سے اب تک بارہ سو کے لگ بھگ شہری اور فوجی بچائے جا چکے ہیں ۔
علاوہ ازیں بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی یوکرینی شہر ماریو پول پر روسی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں "جنگ کے بعد قائم کیے جانے والے عسکری یونٹ کی قیادت ایک امریکی کرے گا، دعوی
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد، ایک سیکورٹی فورس کا تقرر کیا جائے گا