جرمن ہوائی فرم لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال

کاک پٹ یونین کے پائلٹوں کی ہڑتال پر لفھتانزا نے 56 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں

144905
جرمن ہوائی فرم لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال

جرمنی میں ہڑتال کی بنا پر 56 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جرمن ایئر لائنز لفتھانزا کے پائلٹوں نے اجتماعی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں مصالحت قائم نہ ہونے کے جواز میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہوائی کمپنی کو 56 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔
جرمن پائلٹوں کی کاک پٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہڑتال صبح 8 بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رہے گی، اس دائرہ کار میں طویل المسافت پروازیں نہیں چلیں گی۔
لفتھانزا کے عہدیدار Kay کریٹکی نے یونین کے اس فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حرکت سے 1 لاکھ بیس ہزار افراد متاثر ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں