صدر اوباما کا اعتراف

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ سروس نےشام میں داعش کیطرف سے لاحق خطرات کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے عراقی فوج کی داعش کیخلاف جنگ کوزیادہ اہمیت دی ہے ۔

143009
صدر اوباما کا اعتراف


امریکہ کے صدر براک اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ سروس نےشام میں داعش کیطرف سے لاحق خطرات کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے عراقی فوج کی داعش کیخلاف جنگ کوزیادہ اہمیت دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف شام میں اسد اقتدار کی مخالفت کرنا اور دوسری طرف اسد انتظامیہ کیخلاف بر سر اقتدار داعش کے دہشت گردوں سے جنگ کرنے کی پالیسی میں پائے جانے والے تضاد سے ہم باخبر ہیں ۔معصوم انسانوں کا قتل عام کرنے والی اسد انتطامیہ کے دور اقتدار میں شام میں امن وا استحکام کا قیام نا ممکن ہے ۔شام میں اتحاد کے لیے اسد اقتدار کے خاتمے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے اسطرف بھی توجہ دلائی کہ داعش اور خوراسان گروپ کے دہشت گرد امریکیوں کو ہلاک کر سکتے ہیں ۔صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ عراق اور افغانستان کیطرح شام میں وسیع پیمانے پر فوجی طاقت نہیں رکھے گا ا ور عراق کے صدر مالکی ملک کے نظم و نسق کو صحیح طریقے سے چلانے میں کامیاب رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں