روسی حامیوں کی حالیہ 20 گھنٹوں میں 14 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورز

روسی حامیوں کے حملوں کے بعد جوابی حملوں میں روسی حامیوں کی طرف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 3 فوجی زخمی ہو گئے ہیں

143553
روسی حامیوں کی حالیہ 20 گھنٹوں میں 14 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورز

یوکرائن کے مشرق میں روسی حامیوں نے حالیہ 20 گھنٹوں میں 14 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے مرکزی دفتر کے پریس آفس سے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ روسی حامیوں نے ڈونیٹسک ائیر پورٹ، ڈیبالٹسیوو اور سچاسٹیے کے قصبوں کے جوار میں مسلح حملے کئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی حملوں کے نتیجے میں روسی حامیوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 3 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف یوکرائن کی قومی سکیورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق سیکرٹری اینڈرے پاروبی نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ مشرق میں روسی حامیوں نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے ان کا مقصد اپنے لئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں کو جلد از جلد کنٹرول میں لینا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روسی حامیوں نے سب سے پہلے جن علاقوں پر حملہ کیا وہ ڈونیٹسک ائیر پورٹ، ماریوپول شہر اور ڈیبلاٹسیوو قصبہ تھے۔
یوکرائن کی مسلح افواج روسی حامیوں کے حملوں کے جواب میں بندرگاہ کے شہر ماریوپول اور ڈیبلاٹسیوو کے قریب واقع فوجی تنصیبات کو مضبوط بنا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ یوکرائنی حکومت اور مشرق میں بعض علاقوں پر قابض روسی حامیوں کے درمیان یرغمالیوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
تیس یوکرائنی یرغمالیوں کے جواب میں 60 روسی حامیوں کو رہا کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں