فرانس بھی دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل

فرانسيسی صدر فرانسُوا ں اولاند نے گزشتہ روز کہا کہ ان کا ملک امريکی قيادت ميں عراق ميں دولت اسلامیہ کے خلاف جاری فضائی کارروائی ميں شريک ہو گا

131253
فرانس بھی دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل

امريکہ کے بعد اب فرانس نے بھی عراق ميں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا فيصلہ کر ليا ہے۔
دوسری جانب امريکی سينيٹ نے اعتدال پسند شامی مخالفین کو ہتھيار اور تربيت فراہم کرنے سے متعلق منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
فرانسيسی صدر فرانسُوا ں اولاند نے گزشتہ روز کہا کہ ان کا ملک امريکی قيادت ميں عراق ميں دولت اسلامیہ کے خلاف جاری فضائی کارروائی ميں شريک ہو گا۔
گزشتہ ہفتے عراق کا دورہ کرنے والے فرانسیسی صدر نے گزشتہ روز پيرس ميں کہا ہماری حکومت نے عراقی حکام کی درخواست پر فضائی حملوں ميں تعاون کا فيصلہ کیا ہے البتہ انہوں نے واضح کيا کہ فرانس کی شراکت فضائی حملوں تک ہی محدود رہے گی اور بری فوج ہرگز عراق نہيں بھيجی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں