یوکرین نے روس نواز باغیوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

واضح رہے کہ حال ہی میں یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا تھا کہ وہ امن پلان پر عمل درآمد کرتےہوئے آج دوپہر کسی بھی وقت فائر بندی کا اعلان کر دیں گے

114147
یوکرین نے روس نواز باغیوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

یوکرینی انتظامیہ مشرقی علاقے میں سرگرمِ عمل روس نواز باغیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے ۔
بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والی ان مذاکرات میں روس اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا تھا کہ وہ امن پلان پر عمل درآمد کرتےہوئے آج دوپہر کسی بھی وقت فائر بندی کا اعلان کر دیں گے۔
دوسری جانب ان مذاکرات سے قبل یوکرین کے ساحلی شہر ماریو پول میں جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
روس نواز باغیوں نے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سرکاری فوج نے شہر کے دفاع کےلیے فائرنگ کر دی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں