اوباما، مغوی فوجی کی رہائی لازمی ہے

صدر امریکہ باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے لاپتہ فوجی کی بازیابی کے فائر بندی کے لیے انتہائی اہم ہونے پر زور دیتے ہوئے طرفین سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے کی اپیل کی

76843
اوباما، مغوی فوجی کی رہائی لازمی ہے


اسرائیلی فوجی کو رہا کر دیا جانا چاہیے۔
صدر امریکہ باراک اوباما نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے کی خاطر مزید جدوجہد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے اوباما نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں معصوم انسانوں کے تحفظ کی خاطر اسرائیل کی طرف سے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک کو اغوا کیے جانے کی مذمت کرنے کی یاد دہانی کروانے والے اوباما نے کہا کہ اگر حماس فائر بندی کے معاملے میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے مغوی فوجی کو فی الفور رہا کر دینا چاہیے۔
غزہ میں دوبارہ فائر بندی کے نفاذ کے خواہاں ہونے کی توضیح کرنے والے امریکی صدر نے وزیر خارجہ جان کیری کی اس ضمن میں سر توڑ کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فائر بندی کے قیام کی صورت میں کئی جانوں کے ضائع ہونے کا سد باب ممکن بن جائیگا۔
11 ستمبر کے حملوں کا بھی ذکر کرنے والے اوباما نے بتایا کہ امریکہ نے اپنی اقدار کے ساتھ تضاد ہونے کے باوجود بعض غلط اقدامات کیے تھے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 11ستمبر کے حملوں کے بعد سرخ پٹی کی خلاف ورزی کی گئی اور انسانوں کو بری طرح زود و کوب کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں