بد قسمت طیارے کا ملبہ مالی سے برآمد ہوا

ايئر الجزائر کا ايک مسافر طيارہ گزشتہ روز افريقی ملک مالی ميں شديد بارش و طوفان کے باعث گر کر تباہ ہو گيا جس میں 116 افراد سوار تھے

70469
بد قسمت طیارے کا ملبہ مالی سے برآمد  ہوا

ايئر الجزائر کا ايک مسافر طيارہ گزشتہ روز افريقی ملک مالی ميں شديد بارش و طوفان کے باعث گر کر تباہ ہو گيا جس میں 116 افراد سوار تھے۔
الجزائری ايئر لائنز کا مسافر طيارہ MD-83 مغربی افريقی ملک برکينا فاسو کے دارالحکومت اواگادوگو سے الجزائر کی طرف جاتے ہوئے ٹيک آف سے تقریباً ايک گھنٹے بعد ریڈار سے غائب ہو گيا تھا۔ بعد ازاں فرانسيسی لڑاکا طياروں نے اقوام متحدہ کے امن دستوں اور مقامی اہلکاروں کی مدد سے طيارے کی تلاش کا کام جاری رکھا جس کے نتیجے میں طيارے کا ملبہ برکينا فاسو کی سرحد سے قریب پچاس کلوميٹر دور واقع مالی کے بوليکيسی نامی گاؤں کے پاس سے برآمد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسافر طیارہ گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں