ملائیشیا کا طیارہ روس -یوکرائن سرحد پر  تباہ، 295 مسافر ہلاک

روس انٹر فیکس خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق کوالالمپور جانے کے لیے ایمسٹرڈیم سے پرواز کرنے والے ملائیشیا کے طیارے کے روس اور یوکرائن کے سرحدوں پر گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 295 مسافروں میں سے کسی ایک کے بھی بچنے کو کوئی امکانات نہیں ہیں

133291
ملائیشیا کا طیارہ روس -یوکرائن سرحد پر  تباہ، 295 مسافر ہلاک

ملائیشیا کو طیارے کے حادثے کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔
ملائیشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کے بعد ملائیشیا کا ایک طیارہ یوکرائن اور روس کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
طیارے میں 295 مسافر ساور ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
روس انٹر فیک خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق کوالالمپور جانے کے لیے ایمسٹرڈیم سے پرواز کرنے والے ملائیشیا کے طیارے کے روس اور یوکرائن کے سرحدوں پر گرنے کی اطلاع ملی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 295 مسافروں میں سے کسی ایک کے بھی بچنے کو کوئی امکانات نہیں ہیں۔
روس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق یوکرائن – روس کی سرحدوں پر گرنے والے ملائیشیا کے طیارے کے بوک میزائیل سے مار گرایا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں