اوباما۔مرکل ٹیلی فونک ملاقات

مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرائن کے حالات پر بات چیت کی اور روس سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا

131559
اوباما۔مرکل ٹیلی فونک ملاقات

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کل جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرائن کے حالات پر بات چیت کی اور روس سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اوباما اور مرکل کے درمیان فائر بندی اور روڈ میپ کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ روس سے یورپی سکیورٹی و تعاون کمیٹی OSCE کی طرف سے قائم کی جانے والی سرحدی مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔
اوباما اور مرکل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس نے اب تک اپنے کرنے کے ضروری کاموں کو عملی جامہ نہیں پہنایا اور کہا کہ ماسکو کے خلاف پابندیوں کے لئے منّظم شکل میں کام کیا جائے گا۔
ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اس موضوع پر پیش رفت کے باوجود اہم سطح پر فکری تضادات تاحال موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے پُر امن ہونے کو رائے عامہ کے سامنے ثابت کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور جرمنی کے درمیان خفیہ خبر رسانی کے شعبے میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیالات کیا اور صدر اوباما نے کہا کہ وہ اس شعبے میں تعاون ٍکو ترقی دینے کے لئے وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں