صدر پوٹین کا دورہ لاطینی امریکہ

روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نےاپنے دورے کے دوران سابقہ سویت یونین کے کیوبا پر واجب الادا نوے فیصد قرضے معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کیوبا میں ایک بندر گاہ اور ہوائی اڈے کی تعمیر کرتےہوئے علاقے سے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔

126815
صدر پوٹین کا دورہ لاطینی امریکہ

روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے چھہ روزہ دورہ لاطینی امریکہ کا آغاز کیوبا سے کیا ۔
پوٹین نے اپنے دورے کے دوران سابقہ سویت یونین کے کیوبا پر واجب الادا نوے فیصد قرضے معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کیوبا میں ایک بندر گاہ اور ہوائی اڈے کی تعمیر کرتےہوئے علاقے سے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔
صدر پوٹین ایک کثیر الفردی وفد کے ساتھ کیو با کا دورہ کر رہے ہیں جس میں اُن کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
صدر پوٹین نے اس دورے کے دوران متعدد تجارتی،صنعتی، توانائی ،شہری ہوا بازی ،صحت اور تعمیراتی شعبوں پر مبنی معاہدوں پر دستخط کیے ۔
صدر پوٹین نے کیوبا کے افسانوی لیڈر فیڈل کاسترو سے بھی ملاقات کی ۔
پوٹین کیوبا کے بعد نکا را گوا اور ارجنٹائن کا دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں