میکسیکو کے جنوب اور گوئٹے مالا میں 7.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ایک شخص دیوار کے نیچے دب گیا ہے جس نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔زلزلے کے جھٹکے سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں

121035
میکسیکو کے جنوب اور گوئٹے مالا میں 7.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

میکسیکو کے جنوب اور گوئٹے مالا میں 7.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے ہیں ۔
زلزلے کا مرکز تاپا چولا شہر سے 35 کلو میٹر جنوب مغرب میں زیر زمین 75 کلو میٹر تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ایک شخص دیوار کے نیچے دب گیا ہے جس نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
زلزلے کی وجہ سے کئی ایک عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کی وجہ سے لرزشِ اراضی کا بھی خطرہ درپیش ہے۔
زلزلے کے جھٹکے سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں