امریکہ:براہِ راست آنے والی پروازوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ، دہشت گرد تنظیم القائدہ کی شام اور یمن میں سرگرمِ عمل شاخوں کے امریکی ہوائی اڈوں پر ممکنہ حملوں کے خطروں کے پیشِ نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

115965
امریکہ:براہِ راست آنے والی پروازوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

یورپ،افریقہ اور مشرق وسطی سے امریکہ جانے والی بعض براہِ راست پروازوں کے خلاف حفاظتی تدابیر میں اضافہ کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ، دہشت گرد تنظیم القائدہ کی شام اور یمن میں سرگرمِ عمل شاخوں کے امریکی ہوائی اڈوں پر ممکنہ حملوں کے خطروں کے پیشِ نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی امور کے وزیر جے جانسن نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق جلد ہی کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم اپنے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں اور عالمی ہوا بازی کے اداروں سے بھی ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں