عراق کی علاقائی سالمیت کا تحفظ عراقی رہنماوں کو کرنا ہوگا: کیری

عراق میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی برائے عراق وشام (داعش) کی وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں سرکاری فوج کے مقابلے میں حالیہ پے درپے فتوحات پر عالمی سطح پر گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ داعش سے عراق کے وجود کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں

107584
عراق کی علاقائی سالمیت کا تحفظ عراقی رہنماوں کو کرنا ہوگا: کیری

عراق میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی برائے عراق وشام (داعش) کی وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں سرکاری فوج کے مقابلے میں حالیہ پے درپے فتوحات پر عالمی سطح پر گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ داعش سے عراق کے وجود کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ،عراق میں داعش کی پیش قدمی روکنے کےلیے علاقے کے دورے پر ہیں اور انھوں نے اس ضمن میں علاقائی لیڈروں سے مشاورت کی ہے۔
انھوں نے عراق کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی لیڈروں کے لیے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ،عراق کے وجود کو خطرات لاحق ہیں اور عراقی لیڈروں کوہی ان خطرات سے نمٹنا ہوگا۔
انھوں نے امریکہ کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں عراق کی مستقل طور پر مدد مہیا کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر عراق کے لیڈر ملکی سالمیت کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں تو یہ زیادہ موثر ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں