روس: ادھار گیس فروخت نہیں کی جائے گی

روس کی انرجی کمپنی گیس پروم نے کہا ہےکہ جمع شدہ ادائیگیوں کو ادا نہ کرنے کی وجہ سے اب کے بعد یوکرائن کو گیس کی اُدھار فروخت نہیں کی جائے گی

96832
روس: ادھار گیس فروخت نہیں کی جائے گی

روس کی انرجی کمپنی گیس پروم نے کہا ہےکہ جمع شدہ ادائیگیوں کو ادا نہ کرنے کی وجہ سے اب کے بعد یوکرائن کو گیس کی اُدھار فروخت نہیں کی جائے گی۔
ماسکو نے یوکرائن کے کُل قرضہ جات 3 بلین 400 ملین ڈالر تک پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اُدھار کے 2 بلین ڈالر حصے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم یوکرائن، گیس پروم قدرتی گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافے کو ناجائز قرار دے کر ادھار ادا کرنے کی نیت ظاہر نہیں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہِ دسمبر میں یوکرائن میں روس نواز صدر وکٹر یانوکووچ کے عہدہ صدارت پر موجودگی کے دوران ہونے والے معاہدے میں ایک ہزار مکعب میٹر گیس کو 268 ڈالر میں فروخت کرنا طے پایا تھا۔
ماہِ اپریل میں جھڑپوں اور مظاہروں کی وجہ سے یانوکووچ کے عہدہ صدارت سے دستبردار ہونے کے بعد ماسکو نے اس قیمت کو بڑھا کر 485 ڈالر کر دیاتھا۔
یوکرائن حکومت کا مطالبہ ہےکہ ادھار کی ادائیگی کے لئے گیس کی قیمت کو 326 ڈالر فی ہزار مکعب میٹر تک لایا جائے جبکہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی آخری پیش کش 385 ڈالر تھی۔
ماسکو کی طرف سے 2 بلین ڈالر کی ادائیگی کے لئے کیو انتظامیہ کو دی گئی مہلت ختم ہونے پر نگاہیں گیس والووں اور برسلز کی طرف منتقل ہو گئی ہیں۔
اب اگرچہ یورپی یونین آئندہ سال کے موسم سرما میں گیس کی بلا رکاوٹ ترسیل کے لئے سمجھوتے پر کام کر رہی ہے لیکن یوکرائن میں درپیش حالات سے ظاہر ہےکہ یہ بات کچھ زیادہ آسان نہیں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں