عراق کی مدد کےلیے تمام پہلووں پر غور ہو رہا ہے : اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کے خلاف عراق کی حکومت کی مدد کے لیے تمام پہلووں پر غور کر رہے ہیں

93036
عراق کی مدد کےلیے تمام پہلووں پر غور ہو رہا ہے : اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کے خلاف عراق کی حکومت کی مدد کے لیے تمام پہلووں پر غور کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اس شدت پسندی کو روکنے کے لیے ڈرون حملوں یا کسی اور کارروائی پر غور کر رہا ہے تو صدر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام خارج از امکان نہیں ہے ۔
وائٹ ہاوس میں آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جہادی عراق اور شام میں اپنی گرفت مضبوط نہ کر سکیں ۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کو خطرے کی صورت میں وہ فوجی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ عراق میں تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کے بے گھر ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی اضافی مدد فراہم کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں