کینیڈا: پولیس پر حملہ 3 پولیس اہلکار ہلاک 2 زخمی

ملک کے مشرقی ساحلوں پر نیو برنسویک کے علاقے کے شہر مونک ٹون میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا

84292
کینیڈا: پولیس پر حملہ 3 پولیس اہلکار ہلاک 2 زخمی

دنیا میں جرائم کی کم ترین شرح والے ممالک میں سے کینیڈا ، پولیس پر کئے گئے حملے سے لرز اٹھا۔
ملک کے مشرقی ساحلوں پر نیو برنسویک کے علاقے کے شہر مونک ٹون میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق پولیس ایک مسلح شخص کی خبر موصول ہونے پر جائے وقوعہ پر پہنچی ۔
مسلح شخص کو حراست میں لینے کی کوشش میں جھڑپ ہو گئی اور فوجی یونیفارم میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے حملہ آور نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
جسٹن بروکن نامی 24 سالہ حملہ آور جھڑپ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نے شہر میں راستوں کو بند کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آور کی گرفتاری تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق 69 ہزار آبادی والے شہر مونک ٹون میں گذشتہ سال سے لے کر اب تک قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں