امریکہ: مغوی طالبات کے معاملے پر سینیٹ میں خصوصی اجلاس

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے نائیجیریا میں بوکو حرام کی طرف سے طالبات کے اغوا کے واقعے پر ایک نشست کا اہتمام کیا

68570
امریکہ: مغوی طالبات کے معاملے پر سینیٹ میں خصوصی اجلاس

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے شعبہ امور افریقہ نے نائیجیریا میں بوکو حرام کی طرف سے طالبات کے اغوا کے واقعے پر ایک نشست کا اہتمام کیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب مشیر رابرٹ جیکسن نے نشست کے دوران کہا کہ بوکو حرام تنظیم کی طرف سے اغوا شدہ طالبات کی بازیابی کے مسئلے کو امریکی انتظامیہ اہمیت دیتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بوکو حرام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ حکومت نائیجریا کی طرف سے تاحال نہیں کیا گیا ہے البتہ امید ہے کہ یہ معاملہ بھی جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں