برازیل میں عالمی کپ سے پہلے بے گھر افراد کا مظاہرہ

ایک ہزار کے قریب کنبوں نے اس اسٹیڈئیم سے قریبی اراضی پر قبضہ کر لیا کہ جہاں 12 جون کو کھیلے جانے والے میچ کا افتتاح کیا جائے گا

62405
برازیل میں عالمی کپ سے پہلے بے گھر افراد کا مظاہرہ

برازیل میں عالمی کپ سے پہلے بے گھر افراد نے مظاہرہ کیا۔

ایک ہزار کے قریب کنبوں نے اس اسٹیڈئیم سے  قریبی اراضی پر قبضہ کر لیا کہ جہاں 12 جون کو کھیلے جانے والے میچ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

ساؤ پاؤلو شہر میں واقع اِتاکیراؤ اسٹیڈئیم سے صرف 4 کلو میٹر مسافت پر واقع اس اراضی پر مظاہرین نے خیمے لگائے ہوئے ہیں اور وہ اراضی سے نکلنے سے انکار کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی طرف سے کوئی تشدد آمیز مظاہرہ نہ کئے جانے کی صورت میں ہم طاقت کا استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

بے گھر مظاہرین  کا کہنا ہے کہ اپنے مسائل کو حل کرنے کی بجائے عالمی کپ کے لئے اسٹیڈئیم کی تعمیر کے لئے 500 ملین ڈالر کے وسائل مخصوص کئے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں