آذربائیجان: آرمینی مسلح گروپ سِول طیاروں کے جی پی ایس سسٹموں کو ہدف بنا رہے ہیں

آرمینی مسلح گروپ آذربائیجان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے والے سِول طیاروں کے جی پی ایس سسٹموں کے خلاف ریڈیو فریکوینسی مکسر استعمال کر رہے ہیں: آذربائیجان وزارت دفاع

2027650
آذربائیجان: آرمینی مسلح گروپ سِول طیاروں کے جی پی ایس سسٹموں کو ہدف بنا رہے ہیں

آذربائیجان نے کہا ہے کہ قاراباغ میں موجود آرمینی غیر قانونی مسلح فورس عسکری کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آذربائیجان وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مذکورہ مسلح دہشت گرد گروپ سول طیاروں کو ہدف بنا رہے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ گروپ آذربائیجان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے والے سِول طیاروں کے جی پی ایس سسٹموں کے خلاف ریڈیو فریکوینسی مکسر استعمال کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ روس کمانڈ آفس کو واقعے سے مطلع کر دیا گیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کوئی تدبیر اختیار نہیں کی گئی۔ سِول ایوی ایشن میں ریڈیو فریکوینسی مداخلت بین الاقوامی سول ایوی ایشن اصولوں کے منافی اور  ناقابل قبول ہے۔

دوسری طرف آذربائیجان کے مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صفحات میں انڈیا سے براستہ ایران  آرمینیا جاتی فوجی گاڑیوں کی ویڈیو  بھی شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو مناظر میں ٹرالروں پر لدی فوجی گاڑیاں توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں