آذربائیجان: آرمینیا کی طرف سے فائرنگ ، ایک فوجی شہید
آرمینی فوج کی طرف سے کل دوپہر کے وقت کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں آذربائیجان کا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے: آذربائیجان وزارت دفاع
2044586
آرمینیا کی طرف سے کی گئی نشانہ فائرنگ کے نتیجے میں آذربائیجان کا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمینی فوج کی طرف سے تحصیل باسار گچیر کے گاوں زرقند کی سمت سے کل دوپہر کے وقت آذربائیجان کی تحصیل کیل بچیر کے گاوں اشاغ آئرم کی طرف نشانہ فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وصال اوروجوف نامی فوجی شہید ہو گیا ہے۔
بیان میں آذربائیجان فوج کی جوابی فائرنگ کا ذکر کیا گیا اور شہید فوجی کے کنبے سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔